20 دسمبر 2017 - 18:22
سعودی لڑاکا طیاروں کی رہائشی مکانوں پر بمباری، 15 یمنی شہید

سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے ایک رہائشی علاقے پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 15 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے ایک رہائیی علاقے پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 15 شہری شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جارح سعودی اتحاد آئے روز یمن کے رہائشی علاقوں کو فضائی، زمینی اور سمندری حدود سے حملوں کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کی جانب سے جب ایک میزائل سعودی عرب پر داغا جاتا ہے تو استعماری قوتوں کے حامی ذرائع ابلاغ واویلا برپا کردیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی کو واپس اقتدار میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس حوالے سے سعودی لڑاکا طیارے روزانہ کی بنیاد پر نہتے یمنی شہریوں پر بمباری کرتے رہتے ہیں۔

سعودی اتحاد کی جانب سے مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں اور اس ملک کی اسی فیصد سے زائد تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

یمن کے آزاد ذرائع کے مطابق سعودی عرب و امریکا کے مشترکہ حملوں میں یمنی شہداء اور زخمیوں کی تعداد 35 ہزار 415 تک پہنچ گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲